مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظورنے زہریلیاں گولیاں نگل لیں

جدت ویب ڈیسک :ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فرح منظور نے زہریلی چیز نگلی ہے جس کے بعد انکی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم انکے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ فرح منظور کا بلڈ پریشر ہائی ہونے سے حالت خراب ہوئی ہے۔ فرح منظور سپیشل سیٹ پر وہاڑی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے فرخ منظور زہریلی گولیاں نگلنے سے بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں نشتر ہسپتال ریفر کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.