Lahore Qalandars Bad Luck

مسلسل پانچ شکستوں سے دو چار لاہور قلندر سے قدرت بھی ناراض نظر آنے لگی

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں مسلسل پانچ شکستوں سے دوچار ہونے والی لاہور قلندرز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور ٹیم کے غیرملکی بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ والدہ کے انتقال کے سبب اگلے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔لاہور قلندرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ آج انتقال کر گئی ہیں۔ ہم ان کیلئے دعاگو ہیں اور ڈیلپورٹ اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم خدا سے دعاگو ہیں کہ وہ ان کو اور اہلخانہ کو یہ صدمہ جھیلنے کی طاقت عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمرون ڈیلپورٹ والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آج ڈربن روانہ ہو رہے ہیں اور آئندہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے 28سالہ ڈیلپورٹ کیلئے یہ سیزن کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا جہاں اب تک پانچ میچوں میں سے وہ صرف دو میں ہی شرکت کر سکے اور مجموعی طور پر صرف 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.