Beauty Parlour

مسرت مصباح نے خوبصورتی بڑھانے کے گُربتادیئے‘ آپ بھی جانئے

 

کراچی جدت ویب ڈیسک پہلے مستند اور حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح میک اپ کی بیوٹی فیسٹیول میں شرکت پر عوام کی جانب سے بھرپورپذیرائی ، بیوٹی فیسٹیول کا انعقاد کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع ڈولمین مال میں کیا گیا ، جس میں ہر عمر کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اور مسرت مصباح میک اپ اسٹال کا دورہ کرکے ماہرین سے خوبصورتی میں اضافے کے گر سیکھے اور مفت میک اوور کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ میک اپ سے خواتین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مسرت مصباح میک اپ اسٹال کا دورہ کرنے والی خواتین کو میک اپ ایپلی کیشنزسے متعلق مشورے اور فری میک اوور کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مسرت مصباح میک اپ کی روح رواں مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے، اور ہم خوبصورتی کے اس سفر میں تمام خواتین کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، مسرت مصباح کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام خواتین سمیت کسٹمرز کے شکرگزار ہیں جنھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر ہمارے اسٹال کا دورہ کیا اور ہماری متعارف کردہ پروڈکٹس پر نہ صرف اعتماد کا اظہار کیا بلکہ بھرپور پذیرائی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.