Saudi Arabia

مستعفی لبنانی وزیراعظم آزاد،ان پرکوئی پابندی نہیں،سعودی عرب

ریاض جدت ویب ڈیسک سعودی عرب نے مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں نقل وحرکت پر پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران اورلبنان کا میڈیا ملکر پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے سعد حریری پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ یہ بھی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ سعد حریری کو سعودی عرب لیجانے والا جہاز ان کے بغیر بیروت واپس آ گیا ہے۔ایسا کوئی جہاز قطعی طور پر ریاض لینڈ نہیں کیا بلکہ وہ فرانس سے براہ راست بیروت واپس لوٹا تھا۔اورنہ ہی حریری کا پرائیویٹ جہاز ریاض لینڈ کرنے کے بعد محافظوں نے ان کے موبائل فون ضبط کیے ہیں۔سعد حریری کی ریاض آمد معمول کی کمرشل فلائٹ کے ذریعے ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.