Air Crash in Iran

مسافرطیارہ تباہ ‘ عملے سمیت تمام افراد جاں بحق

تہران جدت ویب ڈیسک : ایرانی دارالحکومت سے یسوج شہر جانے والا مسافر طیارہ صوبہ اصفہان کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 66 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ ایرانی ہنگامی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مسافر طیارہ دارالحکومت تہران سے یسوج شہر جارہا تھا۔ جہاز پہلے ریڈار سے غائب ہوگیا اور اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ طیارہ یسوج شہر سے 185 کلومیٹر پہلے مرکزی صوبے اصفہان کے شہر سمیروم میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام 66 مسافر ہلاک ہوگئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.