مریم نواز کو ایسا جھٹکا کہ عقل کے ساتھ ہوش بھی ۔۔۔۔ / #MaryamNawaz

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سوشل میڈیا پر عدلیہ اور حساس اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے لیگی کارکنان کو مریم نواز کی جانب سے فی الحال خاموشی اختیارکرنے کی ہدایت کردی گئی۔27رکنی گروہ میں ملوث افراد کے گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک افراد میں سے چند کا تعلق مریم نواز کے میڈیا سیل سے بتایا جارہا ہے جو کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزیراعظم ہائوس سے تتر بتر ہو گیا تھا تاہم حساس اداروں کی جانب سے ستائیس رکنی گروہ میں اسلام آباد سے 11 ، لاہور سے پانچ ، کراچی سات اور دبئی کے چارافراد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے بیان کے بعد مریم نواز نے لیگی کارکنان کو سوشل میڈیا پر خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.