Rehana Laghari

مریم نواز کا مستقبل بھی ۔۔۔ایسی خبرجو لیگیوں کے ہوش اڑادے‘جانئے

 

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاپتہ افراد کے معاملے کی ہمیشہ سنجیدگی سے نو ٹس لیا ہے ،اگرکوئی شخص کسی جرم میں مطلوب ہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے،خلاف آئین عمل کی ہم مذمت کر تے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کے دوران کیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت نے کبھی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز نہیں کیا او ر اس کے لیے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔سندھ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر متاثرین اپنے طو ر پر خو د عدا لت سے رجو ع کر لیتے ہیں جس کے باعث سندھ حکومت اپنا موثر کردار ادا نہیں کرپاتی۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور بچوں کے لاپتہ ہونے کی شکایت محکمہ انسانی حقوق کے دفتر میں جب آتی ہیں اس وقت تک معاملہ عدالتوں تک جا چکا ہوتا ہے، کیس عدالت میں جانے کے بعد حکومت کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی،البتہ متاثرین کو تحفظ اور مفت قانونی مشورے اورمدد ضرور فراہم کی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کسی سازش کا نہیں بلکہ مکافات عمل کا شکار ہیں،انہوں نے ماضی سے کبھی سبق نہیں سیکھا وہ اپنی ناکامی پر جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں،جمہوریت کو پیپلزپارٹی نے تقویت بخشی ہے،جس کا سارا کریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مریم نواز کا حال اور مستقبل دونوں خطرے میں ہیں ان کی اپنی جماعت ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے اور جمہوریت اور اور آئینی ادا رو ں پر حملہ کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ انسان حقوق محدود وسائل کے باوجود پورے صوبے میں کام کررہا ہے اور انسان حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایتوں کا بڑا ذریعہ ذرائع ابلاغ ہے جو محکمہ کو صوبہ بھر میں انسان حقوق سے متعلق شکایتوں سے آگاہ رکھتا ہے۔ہمیں امید ہے کہ ابلا غ عا مہ اور محکمہ انسانی حقوق کے ما بین ہمیشہ مربو ط و منظم رشتہ استوار رکھنے میں ہمیشہ معا ون و مدد گا ر ثا بت ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.