Maryam Aurangzeb PMLN

مریم اورنگزیب کا سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور جدت ویب ڈیسک :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بولی وڈ کی نامور فنکارہ سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے فن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے۔ان کے انتقال سے پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کودلی افسوس ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بھی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر خلوص شخصیت تھیں اور ان کی شفقت کوفراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ’’ مام ‘‘ میں اداکاری کے دوران سری دیوی کی جانب سے بے پناہ عزت اور پیار ملا جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.