مدرسے کی چھت گرنے سے6طالب علم جاں بحق

کرک جدت ویب ڈیسک کرک میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6طالبعلم جاں بحق اور15 سے زائد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، یہ واقعہ صابرآباد کے علاقے علی خیل میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق صابر آباد کے علاقے علی خیل میں نمازفجر کے بعدمدرسے کی چھت اچانک گر گئی جس سے مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ ملبے تلے دب گئے جن میں سے 6 طلبہ جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ، لاشوں اور زخمی طلبہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مدرسہ ذرائع کا کہنا تھا کہ چھت بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ابھی بہت سے طالب علم ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.