Rain in Pakistan Islamabad Lahor

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے، بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سکھر لاڑکانہ، کوئٹہ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب کے مقام پر 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سبی 11، بارکھان، قلات 07، کوئٹہ 04، لسبیلہ، دالبندین 01، پنجاب میں لیہ کے مقام پر 16، ڈی جی خان 12، کوٹ ادو 11، خان پور09، شورکوٹ 08، بھکر 07، ملتان 06، بہاولپور 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، جھنگ01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان کے مقام پر 13 اور بنوں میں01، سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر 06، موہنجوداڑو 04، لاڑکانہ 03، روہڑی اور سکھر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.