Mohammad Irfan

محمد عرفان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا کفایتی ترین باؤلنگ سپیل کر ڈالا

باربڈوس جدت ویب ڈیسک :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمدعرفان نے کیریبئن پریمیئر لیگ میںباربڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کےخلاف ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کفایتی ترین باؤلنگ کا کارنامہ سر انجام د ے ڈالا ہے۔ طویل القامت فاسٹ باؤلر نے برج ٹاؤن، باربڈوس کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں اپنے کوٹے کے چار اوورز میں صرف ایک رن دیتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، اس سپیل کے دوران انہوںنے23ڈاٹ بالز کرواتے ہوئے چار میں سے تین اوورز میڈن پھینکے،انہوں نے اپنے سپیل کی چوبیسویں اور آخری گیند پر رن بنانے کا موقع دیا ،36سالہ محمد عرفان نے 0.25کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے جو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں چار اوورز کے مکمل سپیل میں کفایتی ترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے ، اس سے قبل کوئی باؤلرٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 0.50سے بہتر اکانومی ریٹ سے باؤلنگ نہیں کروا سکا تھا ،جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرکرس مورس نے نومبر 2014ئ میں جنوبی افریقی ٹونٹی ٹونٹی لیگ ریم سلام اور سر ی لنکا کے چناکا ویلیگیدرا نے اپریل2015ئ میں تامل یونین ٹونٹی ٹونٹی لیگ میں اپنے سپیل میں0.50کی اکانومی ریٹ سے رن دیئے تھے،محمد عرفان نے اپنے اس ریکارڈ ساز سپیل کی پہلی ہی گیند پر کرس گیل جیسے خطرناک بلے باز کی وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے اگلے اوور میں ایون لوئیس کو پوویلین بھیجا،ان کے سپیل کے دوران بلے باز17گیندوں پر لیٹ ہوئے اور ایک بار گیند نے بلے کا کنارہ چھوا۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ آ ج بہت خوش ہیں ، اچھا ہوتا اگر آج ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرتی لیکن وہ خوش ہیں کہ انہیں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین سپیلز میں سے ایک کرنے کا موقع ملا، میں ایسی تیز پچز پر باؤلنگ کرنا پسند کرتا ہوں کیوں یہاں مجھے اپنے قد کی وجہ سے وکٹ سے زیادہ اچھال حاصل ہوتا ہے۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.