محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ کل آنے کا امکان ہے اور وہ ایکشن کلیئر ہونے کے بارے میں پرامید ہیں۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا، رپورٹ 14 روز کے اندر آئی سی سی کو دی جاتی ہے جس کی طرف سے ایکشن قانونی یا غیر قانونی ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کل دوپہر تک آنے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.