Mohammad Hafeez

محمد حفیظ کا آئی سی سی سے دوسرا کو کھیل کا حصہ رکھنے کا مطالبہ

دبئی جدت ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے اانٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے دوسرا کو کھیل کا حصہ بنانے رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی کے شکار محمد حفیظ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قوانین میں ترمیم کرے تاکہ دوسرا بدستور کھیل میں شامل رہے۔حفیظ کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی ٹیم میں موجودگی ہمارے لیے اہمیت کی حامل تھی جبکہ ثقلین مشتاق کی وجہ سے بھی ٹیم میں جوش وخروش ہوتا تھا، آئی سی سی کو لازمی اس بارے میں غور کرکے قوانین میں تھوڑی سے گنجائش پیدا کی جائے، دوسرا کو کھیل سے الگ نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.