Maryam Aurangzeb Minister of State for Information PMLN

مجھے کیوں نکالا کا جواب ہے ’’اور نکالو مجھے‘‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم کی کرسی سے ہٹا دیا جاتا ہے پارٹی صدارت سے بھی نکال دیا جاتا ہے اور سینٹ کے انتخابات سے بھی مسلم لیگâنá کو نکال دیا جاتا ہے تاہم جو بھی الیکشن ہو گا وہ نواز شریف ہی جیتے گا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سینٹ انتخابات کے روز جو بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا وہ اپنی سیاست تو تباہ کرے گا ہی بلکہ اسے پاکستان کی سیاست میں بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ تاریخ گواہ ہے جب جب جس جس نے بھی نواز شریف کو چھوڑا اس کی سیاست ختم ہو گئی اور آج بھی ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے صاحب اپنے ہی ممبر پر بکنے اور ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا پتہ کریں کہ کتنے ممبران اور اراکین موجود نہیں تھے ۔ ان کے اپنے ممبران بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ تبدیلی کے دعویدار پہلے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں اور اس کے بعد پارلیمنٹیرینز کو بکاؤ مال سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے خلاف جتنے بھی فیصلے آ رہے ہیں ان کی ایک بھی بنیاد ہے کہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ کیوں نہیں لی ۔ مجھے کیوں نکالا کا جواب ہے کہ اور نکالو مجھے ۔لیکن ایک بات واضح ہے کہ جو بھی الیکشن ہو گا وہ نواز شریف ہی جیتے گا کیونکہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.