مجھے فخر ہے نہ اہلی کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی ،اقامے پر وضاحتیں

جدت ویب ڈیسک :نواز شریف کا پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کی کمپنی میں چیرٔمین تھا میں نے کچھ وصول نہیں کیا نہ کرپشن کی اس ملک میں کیا ہو رہا ہے سب کچھ سب جانتے ہیں میں نے تنخواہ نہیں لی اس لیے نہ اہل ہوگیا حالات اور وقت نے مجھے نظریاتی بنا دیا کیا اس ملک میں باقی سب صادق اور امین ہیں ، مجھے کہا گیا کہ استعفی دےدوں اور کیس لڑوں اور ویسے بھی ہماری حکومتیں گرائی گئیں ملک کو واپسی کی طرف لے جایا جارہا ہے لوگوں نے مجھے بولا کی سزائے موت ہوگی، اگر میر ے دل میں شرمندگی ہوتی تو میں خود عہدہ چھوڑ دیتا، مجھے پھنسایا گیا یہ کیا ہورہا ہے عوام کو فیصلہ کرنے دیں  سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے ہر اثاثے پر ٹیکس دیتا ہوں، ہراثاثے اور ذرائع آمدن کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے، تین نسلوں کے احتساب سے ملا کیا؟ ایک اقامہ جوذرائع آمدن ہی نہیں اسے ڈکلیئر کیسے کرتا۔  سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہاں جیبیں بھری ہوئی ہیں اور یہ ڈکلیئر نہیں کرتےنوازشریف نے کہا کہ قوم جانتی ہے ہماری 70 سال کی تاریخ میں وزرائے اعظم کے ساتھ کیا ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قومیں صحیح راستے کا تعین کریں تو ان کی تقدیر بدل جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخر ہےکہ میری ڈسکوالیفیکیشن کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی، قوم کو پتا چل رہاہے کہ ڈس کوالیفیکیشن کیوں ہوئی، آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کے پارٹی سربراہ کا دامن صاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہتےہیں تنخواہ کیوں نہیں لی؟ اثاثہ ہے، اس لیے ڈکلیئر کرنا چاہیے تھا، جب تنخواہ وصول ہی نہیں کی تو ڈکلیئر کیوں کرنا تھا؟

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.