Mahwish Hayat Model Actress

مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔۔۔ ۔ مہوش حیات

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ورلڈ میوزک ٹور کے بعد واپس آ چکی ہیں اور ہمایوں سعید کے ساتھ فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کرنے کے بعد اب کچھ نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔مہوش حیات نے شائد اپنے کسی پراجیکٹ کیلئے بال کٹوا لئے ہیں اور جب اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ”مجھے ذاتی طور پر لمبے بال پسند ہیں مگر میرے بال مسلسل ڈرائی اور کرلنگ کی وجہ سے مرجھا گئے تھے، جو آپ ویڈیو کے شروع میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں ان سے نجات پانا چاہتی تھی اور اپنے بالوں کو سکون دینا چاہتی تھی جس کی انہیں بہت ضرورت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.