Korangi

متحد ہوکر ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا ئیں گے ‘نیئر رضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے ضلع حدود میں علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات تیز کردیئے ،ضلع کورنگی کے یونین کمیٹیز کے نمائندے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہوگئے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور علاقائی خوبصورتی ے انتظامات کی مکمل نگرانی میں انجام دیئے جانے لگے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوام اور منتخب نمائندوں کے ساتھ متحد ہوکر ضلع کورنگی کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز کو مضبوط بنا کر گلیوں اور محلوں کی سطح پر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے انشا اللہ منتخب نمائندوں کی ٹیم کے ہمراہ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر میں اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر یونین کمیٹیز کے نمائندوں کی نگرانی میں جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ عوام سے بھی ملاقات کی چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام سے ملاقات میں اُن سے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل اور جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام نے درپیش مسائل کے حوالے سے چیئر مین بلدیہ کورنگی کو آگاہ کیا چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی محدود وسائل کے باوجود عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں اور تمام یونین کمیٹیز میں بتدریج مسائل کاتدارک یقینی بنارہے ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ یونین کمیٹیز کی سطح پر عوام کو ریلیف پہنچا نے کے لئے یوسیز نمائندوں کو مکمل بااختیار بنا ئیں گے یوسیز کو علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز اور عوامی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے جاری انتظامات میں مکمل مدد فراہم کیا جائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.