Actor

ماہرہ نے اب کیا کردیا جو خبروں کی زینت بن گئی‘ جانئے

 

ِکراچی جدت ویب ڈیسک ماہرہ خان کا حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے کیا گیا ،فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ نے تو ماہرہ کو شہرت دلائی ہی تھی، تاہم چند روز قبل رنبیرکپور کے ساتھ متنازع تصاویرپرماہرہ دوبارہ پاکستان اور بھارتی میڈیا پرچھا گئیں تھیں۔حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ میگزین کے سرورق پر پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی لالی وڈ فلم ’’ ورنہ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو اگلے ماہ سینما اسکرین کی زینت بننے جارہی ہے۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئے فوٹوشوٹ کو بےحد سراہا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.