Mahira Khan Actress

ماہرہ خان کا کراچی میں افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ

کراچی جدت ویب ڈیسک :عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرینâ یو این ایچ سی ا?رá کے ساتھ پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ مل کر ’’دل دل پاکستان‘‘بھی گایا۔اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے اور پچھلے 40 سال سےافغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہےاور ان کی مدد کررہا ہے-ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ 2002 میں 4.3 ملین â43 لاکھá افغان مہاجرین واپس اپنے ملک چلے گئے تھے تاہم پاکستان اب بھی 1.39 ملین تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ ان مہاجرین میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اپنے والدین کے بغیر یہاں رہ رہے ہیں، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئیے کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتا۔ماہرہ خان نے کہا ان بچوں کے مستقبل کیلئے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بچے کارآمد افراد بن کر نکلیں گے، آئیے ان مہاجرین کی مدد کریں اورمثبت تبدیلی لائیں پاکستان زندہ باد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.