ماہرہ خان نے پی ایس ایل کے بارے میں کیا کہا۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک ماہرہ خان نے پی ایس ایل کو پاکستان کی پہچان قرار دے دیا۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’’پاکستان سپر لیگ‘‘ پاکستان کی پہچان ہے اور اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں۔ماہرہ خان ایس ایل تھری کے لئے ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب میں پہنچیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں لیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے ، اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے جب کہ پی ایس ایل تھری میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.