ماہرہ خان شہرت کی بلندیوں پر، کریڈیٹ عاطف اسلم لینے لگے

کراچی جدت ویب ڈیسک موسیقی کی دنیا کے نامور ستارے عاطف اسلم کا کہناہے کہ ماہرہ خان کو فلموں میں، میں نے متعارف کروایا۔ میرے کہنے پر نامور ہدایت کار، شعیب منصور نے انہیں فلم بول میں کاسٹ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ شعیب منصور نے ماہرہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ تم کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کرو گے؟ ۔ انہوں نے دو، تین اداکارائوں کے نام میرے سامنے رکھے، لیکن میں نے ماہرہ کے لیے ہامی بھری حالانکہ وہ بہت جونیئر تھی۔اس وجہ سے اس زمانے میں میرا نام ماہرہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا، مگر نے اس کی پروا نہیں کی۔عالمی شہرت یافتہ سنگر عاطف اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی فلموں میں ہماری اداکارائیں عمدہ کام کر رہی ہیں لیکن صبا قمر نے ’’ہندی میڈیم‘‘ میں غیر معمولی اداکاری کی۔عاطف کا کہنا تھا کہ میں عرفان خان کو بہت پسند کرتا ہوں اور صبا قمر نے ان جیسے سینئر اداکار کے سامنے جم کر پرفارمنس دکھائی اور سب پاکستانی اداکارائوں کو بتا دیا کہ بھارت میں اس ڈھنگ سے کام کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.