ماہرہ بہت خوبصورت ہیں لیکن ہم دونوں صرف دوست ہیں، رنبیر

ممبئی جدت ویب ڈیسک رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ماہرہ بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں لیکن ہم دونوں صرف دوست ہیں اور ہمارا رشتہ دوستی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور ہمیشہ اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں ، ان کانام بالی ووڈ کی متعدد اداکاراں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے، جن میں دپیکا ،کترینہ، سونم کپورکے علاوہ کئی اداکارائیں شامل ہیں۔کیرئیر کی ابتدا میں رنبیر کا نام بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے نام کے ساتھ جوڑا گیا تاہم یہ رشتہ زیادہ دن برقرار نہ رہ سکا اور ختم ہوگیا ، دپیکا کے بعد رنبیر اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں ، یہ رشتہ بھی اختلافات کے باعث ختم ہوگیا، دونوں اداکار فلم جگاجاسوس کی تشہیری مہم کیلئے ایک بار پھر اکھٹے ہوئے اور سب کو یقین دلایا کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے کا عہد کرنے والے اداکاروں نے یہ بیان صرف فلم کی تشہیر کیلئے دیاتھا۔اوراب رنبیر کا نام پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، بھارتی میڈیا میں جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،تاہم گزشتہ روز ماہرہ نےان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھاکہ ان کے اور رنبیر کے درمیان کچھ نہیں ہےہمارے متعلق یہ جھوٹی افواہیں پھیلانی بند کی جائیں، اور اب رنبیر نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی اکیلا نہیں رہا 7 سال کی عمر میں پہلی گرل فرینڈ بنائی اور جب سے اب تک مختلف لڑکیوں کے ساتھ تعلق قائم رہا ہے، لیکن ماہرہ کے ساتھ دوستی کے سوا اور کوئی تعلق نہیں ہے ۔ماہرہ بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں لیکن ہم دونوں صرف دوست ہیں اور ہمارا رشتہ دوستی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.