Kareena Kapoor Khan Bollywood Actress

ماں بننے کے بعد میرا کیریئر متعدد خواتین کےلئے قابل تقلید ہے کرینہ کپور

ممبئی جدت ویب ڈیسک :ادا کار سیف علی خان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد ان کا کیریئر متعدد خواتین کےلئے قابل تلقید ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا کہ اداکار لوگوں کی زندگیوں میں بہت اہم کردار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں رول ماڈل سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اداکار وں کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ لوگوں کےلئے ایک اچھی مثال قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انفرادیت پر یقین رکھتی ہیں اور ماں بننے سے قبل اور بعد میں ان کا کام کرنا خواتین کے لئے ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگیوں میں توازن قائم کرنے کے لئے متاثر کن اور قابل تلقید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.