مادھوری ڈکشٹ کی ہم شکل مل گئی‘ مگر کون۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک جانداراداکاری اوردلکش مسکراہٹ کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ نامور بالی ووڈ اداکارہ سے بے تحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی ایکٹریس نکی انیجا والیا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سنتی ہیں کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ تقریباً 50 سال عمر ہونے کے باوجود مادھوری کی خوبصورتی کا مقابلہ آج تک بالی ووڈ کی کوئی اوراداکارہ نہیں کرسکی ہے تاہم مادھوری ڈکشٹ سے بے تحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.