لیلیٰ بھی میرا کے نقش قدم پر۔۔۔۔۔ #Laila #Lollywood

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں ترلے اور منتوں سے فلموں میں کام نہیں کروں گی ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اورآئندہ بھی معیار ہی میری پہلی اور آخری ترجیح ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کیلئے ہدایت کاروں کے ارد گرد چکر لگاتی رہتی ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا کیوں کہ میں سفارش اور منتیں کر کے کام کرنیوالوں میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب کسی بھی اداکارہ کو خود پراعتماد ہوتا ہے تو اسے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی اور مجھے بھی خود پر اعتماد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.