لیبیا میں اجتماعی قبر میں ایسا کیا ہوا کہ پوری دنیا میں ہل چل مچ گئی۔۔۔جانئے

طرابلس جدت ویب ڈیسک لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کے نگران ملکی ادارے نے کہاکہ اس قبر میں چھتیس انسانی لاشوں کی باقیات موجود تھیں۔ ان افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ ایک بیان کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق بن غازی سے ستر کلومیٹر دور واقع الابیار کے علاقے سے تھا۔ شبہ ہے کہ اس واردات کا تعلق انتہا پسندی سے ہے۔ مرنے والوں میں انیس غیر ملکی بھی شامل تھے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے اسے ایک بدترین جرم قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.