لیاری یوتھ فیسٹیول فٹبال کپ ‘یوسی نائن کی فائنل میں رسائی

کراچی جدت ویب ڈیسک زیر اہتمام پاکستان سندھ رینجرزوتعاون بابل اسپورٹس لیاری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن گبول پارک لیاری میں جاری انٹریوسیزلیاری یوتھ فٹبال کپ کے تیسرے کواٹر فائنل میںیوسی 9 نے یوسی 10کو 4-0سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی،فاتح ٹیم کے جنید نے دو عامر اورزوہیب نے ایک ایک گول اسکور کیا میچ کے مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل فٹبالرپی آئی اے بابوغلام اکبررند تھے جن کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراھ رحیم بخش بلوچ سیکٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن ،نیشنل بنک کے کوچ غلام شبیر بلوچ پاکستان رینجرز سندھ کے افسران اورٹورنامنٹ انچارج ابراہیم گلاب ،بھی موجود تھے،فاتح ٹیم نے ہی وقفے سے قبل مخالف ٹیم پر تین گول اسکور کئے ،جنید نے 16ویں اور 25ویں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کئے عامر نے 38ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا ، وقفے کے بعد بھی فاتح ٹیم کا پھلہ بھاری رہا اور مخالف ٹیم پر کئی خطرناک حملے کئے ،زوہیب نے 72ویں منٹ گول کرکے 4-0سے باآسانی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ، ریفریز اختر،عبدالخالق نظر شباب،بشیراحمد ،شاہنواز ،عبدالباقی میچ کمشنرنظیر احمد اور عابد بلوچ تھے میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published.