Shahid Afridi Cricketer Pakistan

لگ رہا ہے کراچی میں میری اکیڈمی خواب ہی میں بنے گی: آفریدی

کراچیجدت ویب ڈیسک :سابق کپتان اور سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ محسوس ہورہا ہے کہ کراچی میں میری اکیڈمی خواب ہی میں بنے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹا ر آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ کراچی میں میری کرکٹ اکیڈمی کا خواب محض خواب ہی رہ گیا ہے، سب نے بڑے بڑے وعدے کیے لیکن کسی نے عملی کام نہیں کیا،حکومت سندھ اور میئر کراچی وسیم اختر کی باتیں بھی آگے نہ بڑھ سکیں ہیں ، سب محض دلاسا دیتے رہے لیکن ابھی تک مجھے پلاٹ نہیں مل سکا ہے ، اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی میں میری اکیڈمی خواب ہی میں بنے گی پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں شیڈول فائنل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے جہاز میں سے نیشنل سٹیڈیم دیکھا تھا ،ابھی اس میں کافی کام ہونا باقی ہے۔،اب چونکہ الیکشن قریب ہیں اس لئے سب کو کام کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.