London Taxi

لندن کی ٹیکسیوں پر پاکستان مخالف نعرے‘ پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک دفتر خارجہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ اشتہارات پاکستان کی داخلی سالمیت ، خود مختاری پر حملہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیاہے ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کے مطابق پاکستان اس مہم کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.