ANUM TANOLI MODEL AND FASION DESIGNER FOUND DEAD | SUICIDE OR MURDER

لاہور ڈیفنس بی کے گھر سے26سالہ ماڈل کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور جدت ویب ڈیسک :لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے ایک گھر سے 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ انعم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ انعم تنولی دو ماہ قبل اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھیں اور انہوں نے فیشن ڈیزائنگ کا کورس کر رکھا تھا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے ماڈل کی والدہ کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔انعم کے اہلخانہ کے مطابق ماڈل گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی دباو¿ کا شکار تھی اور ان کا علاج بھی جاری تھا۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سابق ماڈل اور فری لانس صحافی قرةالعین (عینی) علی خان کی لاش ان کی رہائش گاہ سے بر آمد کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.