لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکہ

جدت ویب ڈیسک :میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق دھماکا ارفع کریم ٹاور کے پاس ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔
نمائندہ کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کررہے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔فیروز پور روڈ پر سبزی منڈی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔ ابھی  تک دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.