Brendon McCullum signed as Lahore Qalandars' captain

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی جدت ویب ڈیسک :لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ایئرپورٹ پر برینڈن میکولم کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ہوٹل پہنچ گئے۔لاہور قلندرز میں شامل پاکستانی کھلاڑی جمعرات کے روز دبئی پہنچے تھے ۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.