#Urbanmarketspakistan #SOPs #NCOC #Lockdwon

لاک ڈاون کا خوف شہری بازاروں میں ٹوٹ پڑھے کرونا ایس او پیز نظر انداز

ملتان :جدت ویب ڈیسک:لاک ڈاون کا خوف، شہری بازاروں میں امڈ آئے۔ کرونا ایس او پیز نظر انداز ملتان سے کرائم رپورٹر ، سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان میں لاک ڈاون کے خدشے کے پیش نظر شہری خریداری کیلئے بازاروں میں امڈ آئے ۔ بازاروں میں رش کے باعث تل دھرنے کو جگہ نہ تھی
کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ بوہڑ گیٹ، حسین آگاہی ، گلگشت اور دیگر علاقوں میں رش کے باعث ٹریفک جام رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دفعہ144کی خلاف ورزی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے رات گئے تک اپنی دوکانیں کھول ہر عوام کا ہجوم جمع کرنے کیالزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کیمطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرکے رات گئے تک اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا ہجوم جمع کرنے والے افراد کیخلاف قطب پور پولیس نے واجد ، محمد واجد علی ،ممتازآباد پولیس نے شاہد،شان حیدر ، سبحان ،جنید ،محمد زیشان،شاہ شمس پولیس نے عثمان اور جہانزیب کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کے دوران 28 کاروباری مراکز اور ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ 9 بسوں کو تحویل میںلے لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.