karachi

لانڈھی سے2 مسلح ڈاکو با آسانی دکان کے کیش کاؤنٹر کا صفایا کر گئے

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کا علاقہ لانڈھی اسٹریٹ کریمنلز کی آماجگاہ بن گیا،2 مسلح ڈاکو با آسانی دکان کے کیش کاؤنٹر کا صفایا کر کے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔لانڈھی نمبر 6میں دو مسلح ڈاکو باآسانی کیش کاؤنٹر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ۔واردات کے دوران ایک ڈاکو دکان کے باہرموجود رہا ۔سی سی ٹی وی فوٹِجز میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جبکہ دو ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہوئی ہے ،سمن آباد کے علاقے انچولی میں تالاتوڑ گروہ ایک بار پھر متحرک ہو گیا،ملزمان کمپیوٹر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا انچولی میں قائم کمپیوٹر کی دکان کے رات گئے نامعلوم ملزمان نے تالے کاٹے اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ،یوایس بیس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ رات گئے کی گئی واردات میں ملزمان نے صرف قیمتی سامان لوٹا،واردات دینے والے ملزمان کمپیوٹر فیلڈ سے آگاہ تھے۔واردات کے بعد سمن آباد پولیس کو تھانے جاکر لانا پڑا،پولیس جائے واقعہ کا دوراہ کرنے کے بعد چلی گئی جبکہ دکاندار نے پولیس پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تالے کاٹ کر چوری کی وارداتیں عام ہیں۔ملیر ہالٹ کے علاقے میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلالنے والے شہری کو ڈاکو نے دبوچ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو کس اطمینان کے ساتھ داخل ہوا اور شہری کو لوٹنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا،،جبکہ شلوار قمیض پہنے ملزم نے سر پر ٹوپی اور کندھے ہر رومال رکھا ہوا تھا۔واضح رہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن پولیس ان وارداتوں پر قابوپانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.