Load Wedding Movie

لالی وڈ فلم ”لوڈویڈنگ “ کے کریڈٹ پر 10کروڑ سے زائد کابزنس

لاہور جدت ویب ڈیسک : ہدایتکار نبیل قر یشی نے کہا ہے کہ مزاح سے بھرپور فلم ” لوڈ ویڈنگ“ ویک اینڈ پر فیملیز کی اولین چوائس بن گئی، اس کا مجموعی بزنس 10 کروڑ سے زائد ہو گیا۔فلم بینوں نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی بہترین اداکاری اور شادی سے متعلق معاشرتی مسائل کی بہترین عکاسی پر دل کھول کر داد دی۔ عید پرڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سینماو¿ں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم لوڈ ویڈنگ کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے مذکورہ فلم نے اتوار کے روز لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے دیگر سینماو¿ں میں مجموعی طور پر چار ملین سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.