Tahir ul Qadri Lahor Pakistan

لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں، طاہرالقادری

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہوں کی لاشیں گرانے والی قاتل اشرافیہ کسی قانونی رورعایت کی مستحق نہیں، اشرافیہ کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے کی بجائے انہیں استثنیٰ دئیے جارہے ہیں کیا کرپشن کے دیگر ملزمان کو بھی اسی طرح رعایتیں ملتی ہیں؟ شریف برادران معاشی دہشتگرد ہیں ،احتساب کی عدالتیں انہیں کوئی رعایت نہ دیں۔ لوٹی گئی دولت کی پائی پائی برآمد کی جائے۔ مافیا ثبوت دینے کی بجائے مظلوم بننے کے ڈرامے کررہا ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سے پورا سچ سامنے آئے گا۔ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءرپورٹ پبلک کیے جانے کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ وہ گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوامی تحریک کے سینئر رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے ایک اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دھمکی 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کا اقبال جرم ہے ، سفاک حکمرانوں کو بے گناہوں کا خون بہانے کی لت پڑ چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ریاستی دہشتگردی پر مقتدر قاتلوں کی قانون کے مطابق گرفت ہو جاتی تو یہ دوبارہ ایسی دھمکیاں دینے کی جرا¿ت نہ کرتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے15 نوجوانوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ظالم نظام اور سفاک حکمرانوں نے غریب کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دی، روزگار کے متلاشی نوجوان یا تو خودکشیاں کررہے ہیں یا پھر قتل ہورہے ہیں، لٹیرے حکمرانوں کو غریب اور متوسط خاندانوں کی مالی مشکلات کا علم ہی نہیں ہے۔ انہیں صرف لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے۔ قاتل اعلیٰ پنجاب کس ترقی اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں، پنجاب کے بیروزگار نوجوان روزگار کیلئے قتل ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.