#Exchangesweetsbetween #PakIndiaforces #Pakfoj

لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کی ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد، مٹھائیوں کا تبادلہ

لاہور: جد ت ویب ڈیسک:لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستان اور بھارت کی افواج نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی آمد کی مبارک باد پیش کی

اور مٹھائیوں کا تبادلہ بھی کیا،نجی ٹی وی کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ضلع پونچھ راولاکوٹ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان اوربھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی،علاوہ ازیں میندھر ہاٹ اسپرنگ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فوجیوں کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔دونوں جانب سے فوجی نمائندوں نے عید مبارک باد کے ساتھ ایک دوسرے کو مٹھائیوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی نمائندوں نے تحائف کے تبادلے کی تصاویر بھی بنوائیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.