PMLQ Pakistan

ق لیگ کیا کرنیوالی ہے‘ پرویزالٰہی نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچادی

ا سلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کر دیا، بولے ایک دو نہیں ستّر ن لیگی پلٹنے والے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشاف کردیا، بولے ایک دو نہیں ستّر ن لیگی پلٹنے والے ہیں۔پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کے پروگرام کھرا سچ میں بڑا انکشاف کردیا ساتھ ہی آئندہ ماہ پتے شو کرنے کا اعلان کر دیا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ ان شائ اللہ ساٹھ نہیں ستّر سے ن لیگی ہمارے ساتھ آئیں گے۔۔۔ کچھ پرانے ہیں۔۔ کچھ بالکل نئے اور کچھ بہت ہی پرانے ہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف ہوں یا شہباز شریف دونوں ڈبل اسٹینڈرڈ رکھتے ہیں، نوازشریف ہارس ٹریڈنگ کرتے ہیں۔،ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا جس کسی نے بھی نوازشریف کی مدد کی اسے انہوں نے برباد کیا، حقیقت تو یہ ہے شریف برادران جب تک کسی کو نشانہ نہ بنائیں انہیں سکون ہی نہیں ملتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.