Interior Minister Ahsan Iqbal.,

قوم نوازشریف کیخلاف اقدامات کوانتخاب سے قبل دھاندلی تصور کرےگی ، احسن اقبال

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید اقدامات کو قوم عام انتخابات سے قبل دھاندلی شمار کرے گی۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ âنá کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اداروں کے خلاف کسی قسم کا کوئی سازشی ایجنڈا نہیں تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ پچھلے 5 سالوں میں پاکستان کو ہر لحاظ سے آگے لے گئے اور پوری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف بھی کر رہی ہے ¾ اب دوسری بار جمہوری عمل کے ذریعے انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے جو اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی سے نقصان ملک کو ہوتا ہے ¾پارلیمنٹ کو بےوقعت کیا جا رہاہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی، عسکری اور عدالتی قیادت کا امتحان ہے اور ہم سب کو پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دانشمندی سے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں ادارے آپس میں الجھ جائیں گے تو نظام مفلوج ہو گا ¾ ہم سب کو مل کر ملک کو بحران سے بچانا ہے کیونکہ دشمن لابیز اوور ٹائم لگا کر سی پیک کو ناکام بنانے اور پاکستان کی معیشت کو روکنے کےلئے کام کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ سے غیر مشروط معافی نہ ملنے کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق کیسز کا فیصلہ تو عدلیہ ہی کرےگی لیکن عدالتی فیصلے کے دو پہلو ہوتے ہیں توہین تب ہوتی ہے جب فیصلے کو قبول نہ کیا جائے البتہ فیصلے کے میرٹ پر بحث کرنا اور تحفظات کا اظہار کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر فوری عمل کیا اور عدالتی فیصلے کی سیاہی سوکھنے سے قبل ہی اقتدار سے علیحدہ ہو گئے۔نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عدالتی فیصلوں پر بحث کرنا توہین عدالت ہے تو پیپلز پارٹی آج تک ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی، سپریم کورٹ کے مولوی تمیز الدین کیس اور نصرت بھٹو کیس فیصلوں پر بھی تنقید کی جاتی ہے تو کیا یہ سب توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.