Squash Championship in Korea

قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 17 مارچ کو کوریا روانہ ہوگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : 8 رکنی قومی ٹیم ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئی17مارچ کو کوریا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ برائے مینز اینڈ ویمنز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاریوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سعدیہ گل کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ محمد یاسین جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جوکہ رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی میں شرکت کرے گی۔ دونوں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم،ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.