#Schedule #NationalAssembly #Sessionchanged

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل،اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت سہ پہر3 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قرارداد نجی بزنس کے طورپرایوان میں پیش کی جائے گی۔ آج منگل قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے آج ایوان کومذاکرات کے بارے میں آگاہ بھی کیا جائے گی۔تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا گیا۔ آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹرپرجاری اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی وفد اورتحریک لبیک پاکستان کے رہنماں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.