‎Honor killing · ‎Mufti Abdul Qavi · ‎Honour killing in Pakistan · ‎Poonam Pandey

قندیل بلوچ مرکربھی مفتی عبدالقوی کے پیچھے لیکن کیوں؟ جانئے

ملتان جدت ویب ڈیسک قندیل بلوچ قتل کیس میں ایم پیشرفت ہوئی ہے۔ مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت کے بعد پہلی بار تفتیشی آفسر کے سامنے پیش ہوئے۔ تفتیشی آفسر نے ان سے قندیل قتل کیس کے حوالے سے سوالات کیے۔قندیل بلوچ قتل کیس میں عبوری ضمانت کے بعد مفتی عبدالقوی تفتیشی آفسر کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ جس کے بعد تفتیشی افسر نے مفتی عبدالقوی سے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے تفتیش کی۔ مفتی عبدالقوی کی جانب سے تحریری اور زبانی سوالات کے جوابات دیے گئے جب کہ مفتی عبدالقوی نے چند روز قبل ہی عبوری ضمانت کرائی تھی جس کے باعث پولیس نے انھیں گرفتار نہیں کیا تاہم مفتی عبدالقوی کی آج عبوری ضمانت کی پیشی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس عدالت سے عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرے گی تاکہ پولیس عدالت کے سامنے اس کیس کے حوالے سے مزید اہم حقائق سامنے لا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.