Qatar Junior Squash Championship

قطر جونئیر سکواش چیمپیئن شپ ہفتہ سے دوحہ قطر میں شروع ہوگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :قطر جونئیر سکواش چیمپیئن شپ âآجá ہفتہ سے دوحہ قطر میں شروع ہوگی ، جس میں 15 پاکستانی جونیئر کھلاڑی مختلف چار کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں انڈر 13، انڈر 15 ، انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں ۔ انڈر 13 کھلاڑیوں میں محمد عماد اور عثمان ندیم ، انڈر 15 کھلاڑیوں میں محمد حماد خان اور جنید خان، انڈر 17 کھلاڑیوں میں عزیر شوکت، فرحان ہاشمی، نوید رحمان، حارث قاسم اور اسداللہ شامل ہیں جبکہ انڈر 19 کھلاڑیوں میں محمد عزیر، ذیشان زیب، عباس زیب، ذیشان اللہ گل، فرقان احمد صدیقی اور محمد عیسی شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی دوحہ قطر تربیت میں مصروف ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.