Qurat ul ain Balouch Pakistani singer

قرةالعین بلوچ کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ‘ مزید جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستانی سوشل میڈیا پر عمران خان یا پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف عمومی بات کر کے ٹرولنگ سے بچنا محال ہے ایسے میں پاکستانی گلوکارہ قرةالعین بلوچ کا ایک ٹویٹ انھیں ان کمنٹس کی زد میں لے آیا ہے جنہیں پڑھنا ان کے یا خواتین کے حقوق کی علمبردار کسی بھی خاتون کے لیے کوئی خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا۔ملک میں اور بیرونِ ملک گلوکاری کی دنیا میں خاصا نام کمانے والی گلوکارہ قرة العین بلوچ نے جو QB کے نام سے مشہور ہیں گذشتہ روز ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے بارے میں ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے غیر مہذب الفاظ استعمال کیے ہیں۔اس ٹویٹ کی وجہ بنی وہ ڈیجیٹل ویڈیو جو عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں تھی۔ اس ویڈیو کے بارے میں کی گئی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے عمران خان کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار نامناسب الفاظ میں کیا۔اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر پر ٹرولنگ کا وہی سلسلہ شروع ہوگیا جس کا شکار عمران خان پر تنقید کرنے والے ٹی وی کے کئی پاکستانی اینکرز ہو چکے ہیں جن میں بہت ساری خواتین بھی شامل ہیں۔کیو بی کو اس سے بھی ب±رے القابات سے نوازا جانے لگا جو خود انھوں نے عمران خان کے لیے استعمال کیے تھے۔18 گھنٹوں کے دوران ا±ن کے ٹویٹ پر تین ہزار سے زیادہ کمنٹس آئے ایک ہزار کے قریب ری ٹویٹس کیے گئے اور تقریباً سوا دو ہزار افراد نے بحث میں حصہ لیے بغیر اسے صرف لائک کرنے پر اکتفا کیا۔شیخ وجاہت بحث میں سب سے پہلے کودے اور کیو بی کو آنے والے کمنٹس کے بارے میں خبردار کیا جس پر انھیں جواب ملا کہ آنے دو ایسے کمنٹس کا سامنا خواتین کو روزآنہ کرنا پڑتا ہے۔ پھر تو جیسے سب کو لائسنس ہی مل گیا، کسی نے قرة العین کے کردار پر رکیک حملے کیے، کسی نے اصول کی کتاب کھولی اورکسی نے تنقید کی کہ جو الفاظ کیو بی نے کسی مرد کے لیے استعمال کیے ہیں اگر وہی کوئی مرد کسی عورت کے لیے استعمال کرے تو کتناہنگامہ ہو؟پاکستانی کرکٹر اسامہ میر جو پہلے کیو بی کے فین تھے اس ٹویٹ کے بعد ان کی نظر میں کیوبی کی ساری عزت ختم ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.