قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری، 71 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں حالات پھر قابو سے باہر ہونے لگے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کر دیں،71مشتبہ افراد گرفتار ،تلاشی کے دوران متعدد گھروں سے اسلحہ برآمد جبکہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 71 افراد کو حراست میں لے لیا ، سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی ملا ، ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ، دو فرار ہو گئے۔ کراچی میں پھر سے قتل ، ڈکیتیاں اور جرائم بڑھے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن شروع کر دیا۔رینجرز اور پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری رہیں جمعرات کی صبح سویرے رینجرز اور پولیس نے موسیٰ کالونی کو ہدف بنایا جہاں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ گھر گھر تلاشی لی ، سرچنگ کے دوران 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹائون میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 51 مشتبہ افراد کو دھر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی ملا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر ناظم آباد نمبر دو پر پولیس مقابلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.