#Tweet ImranKhan #QuotingVerse fromQuran #Jemima

فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا،جمائماکا ٹوئٹ

لندن:جدت ویب ڈیسک: جس عمران کو میں جانتی تھی وہ عورت پر نہیں مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنے کا کہتے تھے، جمائما

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ عورت پر نہیں بلکہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1379818333600628736
وزیراعظم کے بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر وزیراعظم کے بیان سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے قرآن شریف کی آیت کا حوالہ دیا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا ذمہ داری مردوں پر ہے۔
اس کے بعد جمائما نے ایک اور ٹوئٹ کی اور لکھا امید کرتی ہوں عمران خان کے بیان کا غلط ترجمہ کیا گیا ہے یاپھر ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کیونکہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ ہمیشہ کہتے تھے پردہ عورتوں پر نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان کا بیان وزیر اعظم نے کہاتھا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا، اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، یورپ میں اب فیملی سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے صدرایردوان سے بات کی اور ترک ڈرامے کو یہاں لایا۔وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک جنگ چھڑگئی تھی اور لوگوں کا کہنا تھا لباس ہی زیادتی کی وجہ نہیں۔ پانچ ، چھ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور لباس کا آپس میں کیا تعلق۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.