Cristiano Ronaldo Football Goal Celebrates Century

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکا نیا ریکارڈ ،گول کی سنچری

برلن جدت ویب ڈیسک :ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں ایک کلب کی طرف سے گول کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کےخلاف میچ میں 2گولز کر کے چیمپیئنز لیگ میں ریال میڈرڈ کی طرف سے اپنے سے 100 گول مکمل کیے اور ایک کلب کی طرف سے 100 گول کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے۔رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے لیگ میں 3-1 سے شکست دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.