Pakistan Army Operation

فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں‘ 4 دہشتگرد ہلاک‘ سپاہی شہید

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی تربت میں کی گئی جہاں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر کے دو پاکستانی اور سولہ غیرملکی مغوی بازیاب کرا لئے گئے۔ غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا اور یمن سے ہے۔ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔مکران ڈویڑن میں کی گئی کارروائی میں بھی دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ شہید سپاہی ناصر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور ان کی میت آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئی ہے۔ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.