Falak Ijaz

فلک اعجاز کا نیا میڈلے سپرہٹ ہوگیا

مانگا منڈی جدت ویب ڈیسک :گلوکارہ فلک اعجاز کا نیا میڈلے سپر ہٹ ہوگیا۔ان کے نئے گیت عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران فلک اعجاز نے بتایاکہ ان کا عید پر ریلیز ہونیوالا میڈلے عوام م یں بہت زیادہ مقبول ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں فلک اعجازنے بتایاکہ وہ اپنے اس گانے کی کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہیں اور آئندہ بھی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھنا چاہتی ہیں ایک سوال کے جواب میں فلک اعجاز نے کہاکہ اس سے قبل بھی ان کے گانے ان کے پرستاروں میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور ان کی خواہش ہیں کہ وہ خوب سے خوب تر حاصل کریں انہیں پتہ ہے کہ اتنی زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کے لیئے انہیں بہت زیادہ محنت حاصل کرنا ہوگی۔فلک اعجاز ان دنوں اپنے ڈیوٹ البم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو مقامی سٹوڈیومیں کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.