Philpin Operation Against Narcotics 88 Killed

فلپائن میں انسداد منشیات آپریشن جاری، 88 مشتبہ ملزمان ہلاک

منیلا جدت ویب ڈیسک :فلپائن میں انسداد منشیات آپریشن کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اٹھاسی مشتبہ ملزمان ہلاک کردیئے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس آپریشن کا دوبارہ آغاز تقریباًتین ماہ پہلے کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں پانچ ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔ فلپائن میں ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 سے اب تک چار ہزار سے زائد مشتبہ ڈرگ اسمگلر ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلپائن کے اس متنازعہ انسداد منشیات آپریشن کو انسانی حقوق کی تنظیمیں تنقید کا نشانہ بھی بناتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.